حیدرآباد۔یکم اگسٹ (اعتماد نیوز) مہاراشٹرا میں 36 ویں ضلع کے قیام کا
فیصلہ کیا گیا۔ چنانچہ اس کا نام Palghar رکھا گیا۔ اور اس کو مہاراشٹرا کے
ضلع تھانہ سے الگ کرتے ہوئے قائم کرنے کا فیصلہ کیا
گیا۔ چنانچہ مہاراشٹر
کی ریاستی حکومت کی جانب سے اس کے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا گیا۔ پچھلے
دو دہوں سے اسکے قیام کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اسکے تفصیلات پر مبنی
ہورڈنگس کو کئی جگہ نصب بھی کیا گیا۔